اسلام آباد(پی ایم این)سٹیٹ بینک نے شرح سود گیارہ فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ فیصلہ کراچی میں مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی نے گزشتہ ماہ مہنگائی میں اس کی توقع کے مطابق سالانہ تین اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ نوٹ کیا جبکہ مجموعی طورپر مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی ۔
ادھر گھریلو اور کاروباری اشیاء دونوں میں درمیانے درجے کی مہنگائی ہوئی اور رواں مالی سال مہنگائی میں اضافے اوراس کی مقررہ حد مستحکم رہنے کا امکان ہے ۔