وزیراعظم کاصحت مندشہریوں پرانسانیت کی خدمت کیلئے خون کے عطیات دینے پرزور

اسلام آباد(پی ایم این)وزیر اعظم شہباز شریف نے مریضوں کے لیے خون کے باقاعدہ عطیات کی اہم ضرورت کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے خون کے عطیات دینے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ان رضاکاروں کو عالمی سطح پرخراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو لاکھوں انسانوں کو جینے کا دوسرا موقع فراہم کرنے کے عظیم مقصد میں شامل ہونے کیلئے خون کا بے لوث عطیہ دیتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے ذریعے خون کے عطیات سے متعلق آگاہی مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے ہر صحت مند اور ہمدرد شہری بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس عظیم مقصدکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت کریں۔