صدر،وزیراعظم کا ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد (پی ایم این)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے اس امر پر زور دیا کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف اور فلاح کیلئے آئندہ بجٹ میں اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔