اسلام آباد (پی ایم این)صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ کاروبار، تجارت، کھیل، ثقافت اور عوامی روابط سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔
وہ لاہور میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کر رہے تھے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے عوامی سطح پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل عالمی سطح پر اقوام کوجوڑنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔
صدرزرداری نے بنگلہ دیشی سفیر کو یقین دلایا کہ وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں ہرممکن کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔