چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کل نیویارک کا دورہ کریگا

اسلام آباد (پی ایم این)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نورکنی پارلیمانی وفدکا نیویارک کا دورہ کرے گا۔دورے کے دوران وفد بھارت کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے بارے میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کرے گا اور بھارت کی گمراہ کن مہم کاتوڑکرے گا۔وفداقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور یواین سیکیورٹی کونسل کے مستقل اورغیرمستقل ارکان ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرے گا۔ان ملاقاتوں کے علاوہ وفد اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ارکان کو بھی بریفنگ دیگا۔بلاول بھٹو زرداری دیگرارکان کے ہمراہ صحافیوں سے بھی بات چیت کریںگے۔