بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان

اسلام آباد (پی ایم این)مودی کا "آپریشن سندور” ایک سیاسی ڈرامہ جسے عوام پہچان چکی ، مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا، مودی سرکار ہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے لگی ۔

عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکی ہے۔ بھارتی عوام مودی کے جھوٹ اور ڈراموں سے تنگ آ کر اب جواب مانگ رہی ہے۔ "آپریشن سندور” کے نام پر جذبات کا استحصال، قوم اب جاگ چکی ہے۔

بھارتی عوام پوچھتی ہے کہ دہشتگردوں کو مارنے کے دعوں کے ثبوت کہاں ہیں۔ ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس نے استعمال کیا۔

مودی مسلمانوں کو غدار دکھا کر ہندوں کا ووٹ حاصل کریں گے،گودی میڈیا لاہور اور کراچی میں چائے پینے کے جھوٹے دعوے کرتا رہا، مودی سرکار جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم نے عوام پر خرچہ کیا، انہوں نے سب خرچہ اپنی انتخابی مہمات پر لگایا۔

مودی سرکار خود دہشتگردی کو بڑھا رہا ہے، پہلگام حملے میں سب مذاہب کے لوگ شہید ہوئے، مگر بی جے پی نے صرف نفرت پھیلائی۔