اسلام آباد(پی ایم این)منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے ملکی معیشت کی بنیاد مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈیجیٹل ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملکی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے اور قومی ترقی میں خود انحصاری کو یقینی بنانے کیلئے مجموعی پیداوار میں ٹیکسوں کے تناسب میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ ناگزیر ہے۔