جنوبی کوریا (پی ایم این) پاکستان کے نیزہ پھینکنے والے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم جنوبی کوریا کے شہر GUMI میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فیز فائنل میں ارشد ندیم نے ایک بار پھر چھیاسی عشاریہ چالیس میٹر دُور نیزہ پھینک کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
بھارت کے SACHIN YADAV نے پچاسی عشاریہ سولہ میٹر دُور نیزہ پھینک کر سلور میڈل اور جاپان کے YUTA SAKIYAMA نے تراسی عشاریہ پچہتر میٹر دُور نیزہ پھینک کر برائونز میڈل جیتا۔
پاکستان کے محمد یاسر نے 70.53 اور 75.39 میٹر دُور نیزہ پھینکا۔