وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہءِ کوئٹہ

کوئٹہ(پی ایم این)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے.

کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.

وزیرِ اعظم کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کریں گے اور گرینڈ جرگہ میں بھی شرکت کریں گے.

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور رکن قومی اسمبلی جمال خان کاکڑ بھی کوئٹہ دورے میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں