اسلام آباد (پی ایم این)پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ اعلان نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کیا ۔
اسحق ڈار نے یقین ظاہر کیاکہ اس سے رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا ، معیشت ، سیکورٹی ، انسداد دہشت گردی اورتجارتی شعبوں میں پاک افغان تعاون مزید مضبوط ہوگا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا ۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ کی انیس تاریخ کو پاکستانی وفد کے ہمراہ ان کے کابل کے انتہائی تعمیری دورے کے بعد پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔