اسلام آباد(پی ایم این)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان دس سالہ ”کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک” کا آغاز ہو گیا ہے۔
کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز ANNA BJERDE نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔