اسلام آباد (پی ایم این)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلی کی جامع اور مشترکہ حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کاربن کریڈٹ موبلائزیشن پرخصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جامع دوطرفہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر موسمیاتی تبدیلی کی زیر قیادت وفد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات میں کاربن مارکیٹس میں مربو ط مواقع کی تلاش اور معاشی اور ماحولیاتی تناظر میں نئی حکمت عملی طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے اے ڈی بی کو یقین دلایا کہ نئی حکمت عملی کی تشکیل میں بھرپور تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی شفاف’ موثر اور نتیجہ خیز ہونی چاہیے۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے Toru Kubo نے کم کاربن والی ٹیکنالوجی کے حصول’ کاربن فنانس کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستان جیسے ممالک کی عالمی کاربن مارکیٹس تک رسائی اور اس سے مستفید ہونے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔