وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیدائش اور اموات کے اندراج کیلئے فیس ختم کردی

پنجاب (پی ایم این)پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سات سال کے اندر پیدائش اور اموات کا اندراج کرانے والوں کی فیس ختم کر دی ہے۔

پیدائش اور اموات کے اندراج کے نئے قواعدوضوابط2025 ء کو پنجاب بھر میں باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔

اب کمپیوٹرائزڈ برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کیے جائیں گے اور شہری سات سال تک یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں میں بغیرکسی فیس کے پیدائش اور اموات کا اندراج کراسکتے ہیں۔

پیدائش اور اموات کے تاخیر سے اندراج کیلئے عدالتی حکم نامے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے، وزیر اعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت عوام کیلئے اس عمل کو آسان بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

تاہم انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مسائل سے بچنے کیلئے پیدائش اور اموات کے بروقت اندراج کو یقینی بنائیں۔