اسلام آباد (پی ایم این) مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر بھارت کے عوام نے برہمی کا اظہارکیا ہے۔
میری نسوں میں خون نہیں گرم سندور بہتا ہے، مودی کا بیان اس کے اپنے ہی گلے پڑ گیا۔
بھارتی عوام نے مودی کو غیر سنجیدہ بیان بازی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی خواتین کا مودی کے بیان پر کہنا تھا کہ مودی سندور کا سوداگر ہے،جو خود سندور کا مان نہ رکھ سکا وہ اس کی قیمت کیا جانے۔آپریشن سندور نام رکھ دینے سے آپ سچائی نہیں چھپا سکتے۔
بھارتی عوام نے کہا ہے کہ پہلگام میں بیوہ ہونے والی خواتین کا اب تک مداوا کیوں نہیں کیا گیا۔
بھاری فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کارروائی کر کے چلے گئے وہ اب تک کیوں نہیں پکڑے گئے۔
بھارتی عوام نے کہا کہ ٹرمپ کے کہنے پر سیز فائر کیوں کیا، آپ کس بات کے وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد آپ پہلگام کیوں نہیں گئے، مودی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ صرف گودی میڈیا ہی مودی کے گن گا رہا ہے، اصلیت عوام سے پوچھیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام متاثرین کی دادرسی کے بجائے مودی بہار میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں۔