اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تیزی سے کام کررہی ہے ۔
انہوں نے یہ بات JIHAD AZOUR کی قیادت میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ایک وفد سے کو اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔
وزیراعظم نے کہاکہ اﷲ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان ، معاشی استحکام کے حصول کے بعد اب اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔
ملاقات کے دوران ، پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
دونوں رہنماؤں نے حکومت کی معاشی اصلاحات اور ان کے مثبت نتائج پراطمینان کا اظہارکیا۔
آئی ایم ایف کے وفد نے اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں میں معاونت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔