وزیراعظم سانحہ خضدار کے تناظر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ میں ہیں

اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعظم محمد شہبازشریف حالیہ سانحہ خضدار کے تناظر میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے آج(بدھ) کی شام کوئٹہ پہنچے۔

وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، محسن نقوی اور عطاء اﷲ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

کوئٹہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیراعظم کی آمد پروزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اورصوبائی کابینہ کے ارکان نے ان کا استقبال کیا ۔

وزیراعظم کو خضدار میں سکول کی طالبات اور اساتذہ کو نشانہ بنانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم شہر میں اپنے قیام کے دوران مختلف اجلاسوں اور بریفنگز کی صدارت کرینگے۔

بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پرغور کرنے کیلئے سلامتی کا اعلی سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے۔