اسلام آباد (پی ایم این)امریکن بزنس کونسل کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
امریکن بزنس کونسل کے صدر کامران عطاء اللہ خان وفد کی قیادت کررہے تھے جس میں پاکستان میں کام کرنے والی نمایاں امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی میں امریکن بزنس کونسل کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔ وفد نے مختلف تجاویزپیش کیں اورمختلف شعبوں کے بارے میں خدشات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کا حجم اور اس کا پیمانہ اہم اور قابل قدر ہے اور پاکستان اس شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
وزیر خزانہ نے ان کی رائے کا خیرمقدم کیا اور بجٹ تجاویز کو بروقت پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وفد نے ایک جامع بات چیت پر وزیرخزانہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔