اسلام آباد (پی ایم این) قومی اسمبلی کے ارکان نے آج اسلام آباد میں ایوان کے اجلاس کے دوران بھارت کیخلاف فتح پر مسلح افواج اور قوم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور سا لمیت کے دفاع کیلئے اپنے عزم اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے بھارتی عزائم کو ناکام بنانے اور قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
دیگر اراکین پارلیمنٹ نے بھی بھارت کے خلاف کامیابی پر مسلح افواج اور قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔
قومی اسمبلی نے دو بلوں کی بھی منظوری دی۔
ان میں بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024ء اور گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2024ء شامل ہیں۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں کئی اوربل بھی پیش کئے گئے۔
بعدازاں ایوان کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔