الجزائر نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کو سراہا

اسلام آباد (پی ایم این)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف کا ٹیلی فونک رابطہ پر رابطہ ہوا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے احمد عاطف نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کو سراہا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے طور پردونوں رہنمائوں نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے کثیر جہتی فورمز پر قریبی تعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔