اسلام آباد (پی ایم این)پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی اقدامات کے ذریعے بھارت کے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چھ اور سات مئی کی درمیانی رات کو بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعداس کے پانچ جدید لڑاکا طیارے اور کئی ڈرونز مار گرائے گئے اور متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور اب بھارت گھبراہٹ اور مایوسی کے عالم میں اسرائیلی ساختہ ہروپ ڈرونز سے حملے کررہا ہے۔