وزیراعظم کاجنوبی ایشیا میں امن برقرارکھنے کی کوششوں پرترکیہ سے اظہارتشکر

اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں جنوبی ایشیاء میں امن برقرار رکھنے اور کشیدگی میں کمی کیلئے کوششوں پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا پاکستان گزشتہ روز بھارت کے خطرناک میزائل حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے ترک بھائیوں کی دعاؤں کوسراہتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔