اسلام آباد (پی ایم این)ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی پاکستان کے سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اعلیٰ سطح کے اس دورے سے پاکستان اوربرادرملک ایران کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کااظہارہوتاہے۔
اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کااظہارہوتاہے۔
فریقین علاقائی اورعالمی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کریںگے۔
اس دورے میں سیدعباس عراقچی صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریںگے۔
پاکستان اورایران میں قریبی دوطرفہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد مشترکہ تاریخ وثقافت اور مذہب پراستوارہے۔
توقع ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی کے دورے سے دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات مزیدمستحکم ہوںگے اورتعاون میں اضافہ ہوگا۔