اسلام آباد (پی ایم این)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو 2 دن میں دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی۔
ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کی حزیمت کو چھپانے کیلئے ہندوؤں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا۔مسلمانوں کے گھروں پر حملوں کے بعد ان کی معیشت پر بھی حملے شروع کردیئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کی نگرانی میں انتہاپسندہندوؤں نے ریلی نکالی اور مسلمانوں کو دو دن میں دکانیں بند کرنے کا الٹی میٹم دیاہے اور بات نہ ماننے پر تضحیک آمیزنتائج کی دھمکیاں دیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ہندوتوا کے پرچار سے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا پردہ مکمل طور پر چاک ہو چکا ہے۔اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ انتہا پسند مودی اور اس کی جماعت بی جے پی کا اصل نشانہ مسلمان ہیں۔