ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر ایک بار پھر بچوں کے کینسر سے آگاہی کے دن منارہی ہے

لاہور (پی ایم این)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر ایک بار پھر بچوں کے کینسر سے آگاہی کے دن منارہی ہے۔پی ایم این کے مطابق بچپن کے کینسر سے آگاہی کا دن 3 مئی کو منایا جائے گا۔اس موقع پر ٹیمیں میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز اس اہم مہم کو اجاگر کریں گے۔
"ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ایک حصے کے طور پر ہم 3 مئی کو بچپن کے کینسر سے متعلق آگاہی کے دن کے طور پر منارہے ہیں۔ یہ کرکٹ کے پلیٹ فارم کو صحت کے چیلنجوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں جو ملک بھر میں بہت سی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ بی ایل پی ایس ایل۔”ہم ٹیموں، کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز ، شائقین اور میڈیا کے دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ذریعے آگاہی کی ان کوششوں کو فروغ دینے میں مسلسل تعاون کیاہے۔۔” سلمان نصیر ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ بی ایل پی ایس ایل۔بچپن میں کینسر سے آگاہی کا دن۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران منایا جائے گا۔ میچ آفیشلز اور میچ کمنٹیٹرزگولڈ ربن پہنیں گے جو بچپن کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم کی علامت ہے۔ گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے کھلاڑی گولڈن کیپس کے ساتھ ساتھ گولڈ ربن بھی پہنیں گے۔میچ کے لیے استعمال ہونے والے اسٹمپس گولڈ کلر کی ہونگی۔کینسر کے تین مریضوں کو گراؤنڈ میں مدعو کیا جائے گا جہاں انہیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس پیش کی جائیں گی۔بچپن کے کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات اسٹیڈیم میں رکھی گئی ڈیجیٹل اسکرینوں پر آویزاں کیے جائیں گے۔