اقلیتیں دفاع وطن کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑی ہیں،کھئیل داس کوہستانی

اسلام اباد (پی ایم این)مذہبی امور کے وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ ملک کی تمام اقلتیں وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

انہوں نے جمعہ کے روزکراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پر بھارتی الزامات کی مذمت کی اورکہا کہ نریندرمودی پہلگام واقعے کیلئے پاکستان کو موردالزام ٹھہرانے کی اپنی مذموم کوشش میں بندگلی میں پہنچ گیا ہے۔

مودی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کھئیل داس کوہستانی نے کہاکہ پہلگام جیسے تمام واقعات نریندرمودی کے زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں ہورہے ہیں جو ایسے واقعات کی آڑ میں مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے برعکس پاکستان میں اقلتیں محفوظ ہیں۔