اسلام آباد (پی ایم این)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹینز آچا واسکیس سے فون پر بات کی۔
محمد اسحاق ڈار نے انہیں موجودہ علاقائی صورتحال بشمول بھارت کے اشتعال انگیز پروپیگنڈے، پاکستان کے خلاف اس کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے آگاہ کیا۔
پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے طور پر، دونوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔