نائب وزیراعظم کی یورپی یونین اور عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام اباد (پی ایم این)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین اور کوآپریشن آف سپین کے وزیر خارجہ JOSE MANUEL ALBARES سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے JOSE MANUEL ALBARES کو پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے اور غیرقانونی یکطرفہ اقدامات سمیت خطے کی حالیہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے لئے تیار ہے۔

JOSE MANUEL ALBARES نے اس موقع پر مسئلے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کی خواہش کی تعریف کی اور شفاف تحقیقات کرانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرجہتی فورمز پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔