پاکستان اور چین کاشعبہ صحت میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام اباد (پی ایم این)پاکستان اور چین نے دوا سازی کی تیاری ڈیجیٹل صحت اور طبی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شعبہ صحت میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے اتفاق رائے صحت کی قومی خدمات کے وزیر مصطفی کمال اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کی ہیلتھ کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کے دوران دونوں ورزاء نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کا اعادہ کیا اور آزمائش کی گھڑی میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔