اسلام آباد(پی ایم این) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تمام متعلقہ فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ پاکستان کے بحری شعبے کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔
انہوں نے یہ بات پیر کی شام اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ سمندری معیشت پاکستان کی اقتصادی بحالی کا نیا محاذ ہے جس میں سرمائے ، تجارت ، پائیدار ترقی اور ساحلی علاقوں کے ذریعے معاش میں بہتری لانے کے امکانات موجود ہیں۔