اسلام آباد(پی ایم این)سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری رکھی۔
علی ظفر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے ملکی معیشت مضبوط بنانے کیلئے سیاسی استحکام پر زور دیا۔
خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔
سید مسرور احسن نے پانی کے شعبے کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا۔
محمد فیصل واوڈا نے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرنے کی تجویز دی۔
دوست محمد خان نے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں اضافے کی تجویز دی۔
بشریٰ انجم بٹ نے صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی تجویز دی۔
سیف اللہ ابڑو نے رابطے بہتر بنانے کے لئے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔
عبدالواسع نے ملک کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی تجویز دی۔ انہوں نے بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔