اسلام اباد(پی ایم این)اسلام آباد میں امریکہ کے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں اور خطے سے باہر ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا ہے اور آئندہ بھی فروغ دے گا۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں موثر کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے ثابت کیا ہے کہ بلاشبہ وہ امن اور مفید کاروبار کے داعی ہیں اور وہ انسانیت کیلئے اپنی طاقت کے استعمال کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جنگ بندی مستقل اور دیرپا ہو گی اور اس کے بعد تجارت و سرمایہ کاری فروغ پائے گی۔