پاکستان اور چین کا علاقائی امن کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

چین(پی ایم این)پاکستان اور چین نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ہانگ کانگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورچینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے مصالحت کے بین الاقوامی ادارے کے قیام کے کنونشن پر دستخط کرنے پر وانگ ژی کو مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین آہنی دوستی اور سدابہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائز ہ لیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے سمیت باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔