کراچی ساحلی ترقی کیلئے وزیر بحری امور، وزیراعلیٰ سندھ کا ملکر کام کرنے کا فیصلہ

سندھ(پی ایم این) بحری امور کے وزیر جنید انور چوہدری کو کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے سمندری آلودگی پرقابوپانے اورکراچی کے ساحلی علاقے کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے سمندری آلودگی میں کمی کیلئے ایس تھری منصوبے پرکام تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔

ملاقات میں ماحولیاتی سیاحت کا منصوبہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا تاکہ سیاح کشتی کے ذریعے MANGROVE کے علاقے کا دورہ کرسکیں۔