آذربائیجان (پی ایم این) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کے خلاف فتح نے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔
آذربائیجان کے شہر لاچین میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ اس وقت انتہائی اہم ہے جب پوری دنیا امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس وقت جب پاکستان اپنی کامیابی کا جشن منارہا ہے بھارتی قیادت مایوسی اور بوکھلاہٹ کے عالم میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہے۔