اسلام آباد(پی ایم این)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وہ آذربائیجان کے شہر لاچن میں آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے بات چیت کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے منظر نامے اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقو ں پر تبادلہ خیال کیا۔
سید عاصم منیر نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔