پاکستان ریلوے عید الاضحی پر 5 خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا

فائل فوٹو
اسلام آباد (پی ایم این) پاکستان ریلوے عید الاضحی پر مسافروں کی سہولت کے لئے پانچ خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا۔ریلویز کے ترجمان کے مطابق یہ خصوصی ریل گاڑیاں دو سے چار جون تک مختلف شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی۔ پہلی خصوصی ریل گاڑی اگلے مہینے کی دو تاریخ کو دن ایک بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ دوسری ریل گاڑی اگلے مہینے کی تین تاریخ کو صبح دس بجے کوئٹہ سے پشاور کینٹ کیلئے روانہ ہوگی۔اسی روز تیسری ریل گاڑی شام پانچ بجے لاہور سے کراچی کینٹ کیلئے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی ریل گاڑی رات آٹھ بجے کراچی سٹی سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی۔ پانچویں ریل گاڑی رات آٹھ بجے کراچی کینٹ سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔