اسلام آباد (پی ایم این)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہ ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہوئے سید عاصم منیر نے کہاکہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔