گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی بطور کوچز تقرری کا فیصلہ

لاہور (پی ایم این): پاکستان کرکٹ بورڈنے گیری کرسٹن اور  جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ  ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور  ریڈ بال کے ہیڈ کوچز کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے، اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔