ممبر صوبائی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ کا بڑا اقدام

بھکر  (ویب ڈیسک) تعلیم دوست تھل کے بچے بچیوں کی تعلیم کے حصول کیلئے ممبر صوبائی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ نے بڑا اقدام  اٹھا لیا۔

تھل یونیورسٹی بھکر میں زیر تعلیم درجنوں بچے بچیوں کی سہولت کیلئے تھل یونیورسٹی کی سرکاری بس منظور کرواکر منکیرہ کے درجنوں بچے بچیوں کو انکے گھروں تک سواری کی سہولت میسر لانے کیلئے یونیورسٹی کے رجسٹرار سے رابطہ عید کے بعد میٹنگ طلب کرلی ۔

عید الفطر کے بعد منکیرہ کی بچیاں بچے اب بھاری کرایوں اور سپیشل گاڑیوں کی بجائے یونیورسٹی کی سرکاری بس پر سوار ہو کر تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھکر جائیں گے اور واپس گھر کی دہلیز پر بذریعہ سرکاری بس پہنچیں گے۔