عمران خان سے جیل میں علی امین گنڈاپور کی ملاقات

راولپنڈی  (ویب ڈیسک) علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک ملاقات کی اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

زرائع رپورٹ کے مطابق  ملاقات میں پارٹی معاملات اور صوبے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گزشتہ روز نکالی گئی ریلی اور  ملکی سیاسی صورتحال سمیت زیرسماعت مقدمات پربھی گفتگو کی گئی۔