آخری عشرہ میں 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے۔

 50 ہزار سے زائد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔