پی سی بی کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کی پیشکش

لاہور(ویب ڈیسک)  پی سی بی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان  بنانے کی پیشکش کی ہے جب کہ مبینہ طور  پر بابر اعظم نے  پی سی بی سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ورلڈکپ 2023 میں گرین شرٹس کی ناقص کاکردگی کے بعد بابر اعظم  نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر گیا تھا جبکہ ون ڈے کے لیے کسی کپتان کے نام کا اعلان نہیں ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بابر نے ورلڈکپ میں پاکستان  ٹیم کی قیادت کرنے کی  پی سی بی کی درخواست پر غور کرنے کے لیے تمام فارمیٹس کی کپتانی کرنے جیسی شرائط طے کی ہیں، بصورت دیگر  بابر کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کی اس پیشکش پر غور  بھی نہیں کریں گے۔