اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری

غزہ (ویب ڈیسک)اسرائیل فورسز نے نصیرات اورمغازی کیمپ میں رہائشی عمارتوں سمیت اسپورٹس سینٹر میں پناہ لیے بے گھر افراد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور متعد زخمی ہوئے۔۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دے ڈالی انہوں نے کہا اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم کو مزید وسعت دے گی جس میں ہر اس جگہ حملے کریں گے جہاں سے حزب اللہ کاررروائیاں کررہی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی منظوری پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو مزید 2.5 بلین ڈالر کے ہتھیار بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
عرب پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کا مقصد فلسطینی عوام کی شناخت کو تباہ کرنا ہے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ "اپنی سیاسی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور فوری جنگ بندی کے لیے مداخلت کرے۔