اسرائیلی افواج کی جارحیت جاری،حماس کا بھرپور جواب

غزہ ( ویب ڈیسک)خان یونس میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملے میں کئی معصوم فلسطینی جاں بحق ہوگئے،وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 فلسطینی شہید اور 144 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،،اب تک غزہ پر 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوجی کارروائی میں 74,412 زخمی ہو چکے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی قرارداد پر ووٹنگ پیر تک ملتوی ہوگئی،قرارداد میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا ،اس سے قبل روس اور چین نے امریکہ کی طرف سے قرارداد کو منافقانہ قرار دے کر ویٹو کردیا تھا۔