عمران خان کو توڑ پھوڑ سے متعلق دو مقدمات میں بری کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 2022 کے دوران لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ سے متعلق دو مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

عمران خان کے ترجمان نعیم پنجوتھا نے ایکس پر کہا کہ آج ہم نے 25 مئی لانگ مارچ کے دو مقدمات میں عمران خان کو بری کروا دیا ہے۔

کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی۔ ان دونوں کیسز میں بریت کی درخواست پر عمران خان کی طرف سے میں نے دلائل دیے۔ اور عدالت نے آج ان دو مقدمات میں عمران خان کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا ہے۔

 تفصیلی آرڈر بعد میں جاری کیا جائے۔