پشاور زلمی کو شکست دیکر اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

  پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 73 اور محمد حارث نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ان کے علاوہ بابراعظم 25 ، ٹام کھولر کیڈمور 18 اور رومین پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔