پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر میں  ملتان سلطانز نے ملتان سلطانز کو  7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی  کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نوین الحق اور ایمل خان کی جگہ پال والٹر اور سلمان ارشاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔