وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات مثبت رہی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم کے ساتھ پہلی ملاقات تھی، وزیراعظم شہباز شریف سے اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیر اعظم سے ملاقات ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ بھی موجود تھے۔