فائل فوٹو

لاہور (پی ایم این/ویب ڈیسک)وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہآج "چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام” کے تحت 16,173 بچوں کے مفت اور کامیاب آپریشنز مکمل ہو چکے ہیں۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی حکومت کی اس منصوبے کے حوالے سے  بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جس وقت ہم نے حکومت سنبھالی اس وقت دل کے امراض میں مبتلا 15,000 معصوم بچے سرجری کے لیے انتظار کی طویل فہرست میں تھے لیکن آج "چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام” کے تحت 16,173 بچوں کے مفت اور کامیاب آپریشنز مکمل ہو چکے ہیں اور وہ ویٹنگ لسٹ اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ ان معصوم دلوں کی ہر نئی دھڑکن اور والدین کی دعائیں ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔

مریم نواز نےمزید لکھا کہ ہر بچے کی مسکراہٹ اور محفوظ زندگی کے لیے ہماری یہ جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔ انشاءاللہ!۔

By PMN