اسلام آباد (پی ایم این)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے۔
بھارتی میڈیا میں پاکستان کے خلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دیا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف حملے سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے،پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟ ۔
پرواین سواہنے نے کہا کہ بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس وقت تو انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں۔اس بار توپاکستان آپ کے فضائی حملوں کیلئے مکمل تیار تھا۔ اگرآپ حملے کیلئے جا رہے ہیں تو اس کیلئے فوجی اہداف ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہئے تھا وہ بنایا نہیں، دہشتگردی کے کیمپ ملٹری ہدف نہیں ہیں۔
پراوین سواہنے نے کہا کہ 7 مئی کی صبح پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد کے ساتھ بتایا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔
اگر آپ وضاحت پوری نہیں دینگے تو پھر جو دوسری سائیڈ(پاکستان) دعویٰ کرتا ہے اسے دنیا مانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبریں بھی آئیں کہ اجیت ڈوول نے فوری طوپر امریکی سٹیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے بات کی،سعودی عرب، جاپان حتیٰ کہ چینی وزیرخارجہ سے جے شنکر تک نے رابطہ کیا۔
اگربھارت لڑائی کیلئے تیار نہیں تھا تو اسے یہ غلطی کرنا ہی نہیں چاہئے تھی۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ پراوین سواہنے کے خیالات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ماہرین بھارتی شکست تسلیم کر چکے ہیں،بھارتی جارحیت بھارت کی کمزور جنگی حکمت عملی کی نشاندہی کر رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پراوین کی گفتگو سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سیزفائر کیلئے بھارت خود امریکہ کے پاس گیا۔